تبدیلی

  محمد احسن قریشی

سویرا :پاکستان میں بسنے والی چھوٹی قومیں خود کو ریاستی زیادتی کا شکار کیوں سمجھتی ہیں؟

مبارک : کیونکہ یہاں دستور پاکستان کی حکمرانی نہیں بلکہ ریاستی اداروں کی ہے۔

سویرا : آخر پاکستان کے حالات کیوں نہیں بدلتے؟

مبارک : وہ اس لیے کے ہم نے اپنے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔

سویرا :اگر ملک میں اداروں کی اجارہ داری قائم رہی تو کیا یہاں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی؟

مبارک: اگر اداروں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو تبدیلی تو آئے گی؟

سویرا:کیسی تبدیلی؟

مبارک: خون ریزی کے بعد نقشے کی تبدیلی۔