میئر کراچی

محمد احسن قریشی

شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے میئر کراچی کیا کر رہے ہیں؟ اس نے جذباتی ہو کر سوال پوچھا۔
میئر کراچی محدود اختیارات و وسائل کی وجہ سے شہر کی حالت بہتر بنانے سے قاصر ہیں، میں نے روایتی الفاظ کے ساتھ دفاع کیا
عالمگیر خان (Fix It) اور اس کے نوجوان ساتھی اپنی مدد آپ کے تحت شہر کا کچرا ٹھکانے لگاتے سڑکوں کی مرمت کرتے نظر آتے ہیں، وہ بولا۔

کیا تمھیں معلوم ہے ان نوجوانوں کے پاس ایک ایسی چیز ہے جو اگر میئر کے پاس ہو تو وہ بھی شہر کو کر سکتے ہیں، کچھ دیر خاموشی کے بعد وہ مزید بولا۔

وہ کیا چیز ہے ؟
میں نے متجسس اندازسے پوچھا
نیت، کام کرنے کی نیت، اس نے بتایا