متبادل آئینہ (بلاگز)

متبادل آئینہ میں آپ اپنے اردو بلاگ شائع کروا سکتے ہیں۔ اس بابت صحافتی اور لسانی معیار قائم رکھنے کے لیے متبادل کی ادارتی ٹیم موجود ہے۔ اس حوالے سے فقط دو چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے، تاکہ ہماری ٹیم کا کام آسان ہو اور آپ کے بلاگ شائع کرنے میں ہمیں کسی قباحت یا مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پہلی بات تو آپ کی تحریر کسی طرح سے بھی نفرت انگیزی یا شرپسندی کے زمرے میں نہ آتی ہو، یعنی اس سے کسی فرد یا ذات، یا برادری یا قومیت کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر ہدف تنقید فقط ذاتی عناد کی بنا پر نہ بنایا جا رہا ہے اور دوسری بات آپ کی تحریر درست اردو میں ہو اور اس میں زبان کی خامیاں کم سے کم ہوں۔ اگر آپ کا کوئی بلاگ شائع نہیں ہوتا، تو سمجھ لیجیے کہ اس میں ان دو بنیادی باتوں میں سے کوئی شے حائل ہوئی ہے۔ متبادل کی ادارتی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر تمام تحریروں کو پڑھتی اور ان کی اشاعت پر مامور ہے، لہذا اس سلسلے میں آپ ہماری مدد کیجیے اور ان دونوں باتوں کا خیال رکھیے۔
آپ کا بلاگ اردو یونی کوڈ میں تحریر ہونا چاہیے اور اس میں آپ کسی بھی موضوع پر مکمل اور مدلل گفت گو کیجیے، کوشش کیجیے کہ آپ کی تحریر اتنی طویل نہ ہو کہ کوئی قاری اسے پڑھنے سے احتراز کرے۔ مختصر مگر جامع گفت گو کیجیے اور کوشش کی کیجیے کی آپ کی تحریر پڑھنے والے کے لیے معلومات اور دلچسپی کا سبب ہو۔ اپنے بلاگ کے ساتھ اپنی ایک تصویر اور اپنا مختصر تعارف ضرور لکھیے تاکہ آپ کے بلاگ کے ساتھ اسے شائع کیا جا سکے۔ بغیر شناخت تحریروں کو شائع کرنا متبادل کے لیے ممکن نہیں ہو گا۔
اپنی تحریریں آپ ہمیں اس ای میل پتے پر ارسال سکتے ہیں

[email protected]

[email protected]

آپ کے تعاون کا بے حد شکریہ
متبادل ٹیم