متبادل

جمہوریت کی بنیاد عوامی رائے عامہ پر قائم ہوتی ہے اور عوامی رائے عامہ کی جہت متعین کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک طرف تو میڈیا کا ایک بڑا حصہ اپنے تجارتی مفادات اور انحصار کی بنا پر اشرافیہ کا آلہء کار بنا رہا ہے تو دوسری جانب سیاسی، نظریاتی اور سماجی مسائل اسے درپیش رہے ہیں، جس کی بنا پر ’خیالات کی آزاد منڈی‘ کا وہ بنیادی تصور جو نشریاتی اداروں کی روح ہونا چاہیے، منظرنامے سے غائب ہے۔

پاکستان میں ایک آزاد میڈیا ادارے کی بے انتہا کمی ہے، جو مکمل آزادی کے ساتھ ایک طرف تو مشکل موضوعات پر بنا خوف زدہ ہوئے یا جھکے عوام تک درست معلومات پہنچا سکے اور دوسری جانب معاشرے میں موجود مختلف مکتبہ ہائے فکر کی آرا بھی پوری درستی کے ساتھ لوگوں تک بہم پہنچانے کا ذمہ دار ہو۔

متبادل ایسے ہی پلیٹ فارم کا نام ہے، جو آن لائن ذرائع اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس کی مدد سے عوام تک پہنچانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ متبادل کے درپردہ سوچ یہ ہے کہ معاشرے میں کم ہوتی بحث کی جگہ کو پھر سے مقام دیا جائے، شدت پسندانہ سوچ کی بجائے علم و فکر کی ترویج کی جائے، معاشرے میں سوالات، انسانی حقوق کی بحالی اور بنیادی انسانی ضرورتوں کے لیے بنا رنگ و نسل و زبان و قومیت بھرپور اور مدلل انداز سے بات چیت کی جائے۔

متبادل چلانے کے لیے کسی بھی شخص یا ادارے پر انحصار کی بجائے ملک و قوم کا درد رکھنے والے عام افراد سے مالی معاونت کی طلبی اسی مرعوبیت سے بچنے کا راستہ ہے۔ متبادل کا ہر طرح سے ساتھ دیجیے۔ پاکستان اور پاکستانی قوم کے بہتر مستقبل اور تعلیم و ترقی کے لیے۔