متبادل ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد روایتی میڈیا کے عمومی بیانیوں سے ہٹ کر پوری سچائی سے خبر کے درپردہ حقائق عوام تک پہنچانا ہے۔ متبادل کی اہم ترین بات یہ ہے کہ کوئی بھی شخص اپنے موبائل فون کی آنکھ سے کسی واقعے، کسی سانحے، کسی حادثے، کسی تقریب یا کسی اہم معاملے کو محفوظ کر سکتا ہے اور متبادل کا حصہ بن سکتا ہے۔ متبادل کا بنیادی مقصد خوف، دہشت، لالچ یا کسی بھی ذاتی عناد سے بالاتر ہو کر سچائی کے ساتھ مختلف انواع کے خیالات، بیانیے اور نکتہ ہائے نگاہ لوگوں تک پہچانا ہے۔ متبادل تمام مذاہب، مسالک، مکاتبِ فکر، قومیتوں، نسلوں اور ثقافتوں کے لیے برداشت اور باہمی محبت کے ساتھ ساتھ مذاکرے اور تعمیری بحث و تنقید کی ایک بہترین بیٹھک ہے۔ مگر ساتھ ہی ساتھ یہ پلیٹ فارم نفرت انگیزی، شدت پسندی اور نسل پرستی جیسے امور کی حوصلہ شکنی بھی کرتا ہے۔ متبادل پلیٹ فارم کے قیام کی وجہ مختلف ثقافتوں، رنگوں، نسلوں، قومیتوں اور فرقوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا اور معاشرے میں سکڑتی علمی بحث کی جگہ کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے اور اس کارِ اہم میں ہم سب متبادل ہیں۔ متبادل میں تمام لکھنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ متبادل چاہے خود کسی شخص کی رائے سے اختلاف ہی کیوں نہ کرتا ہو، مگر تمام افراد کو اپنی بات کہنے کی آزادی ہو گی اور خصوصاﹰ ایسی صورت میں جب اس آواز کو عام میڈیا اپنے ہاں جگہ دینے پر آمادہ نہ ہو۔
ابتدا میں ویب سائٹ پر دکھائی دینے والے سقم صرف نظر کر دیجیے گا، کیوں کہ اگلے چند روز میں ہماری ٹیم اس پر بھرپور وقت صرف کرتے ہوئے اسے ایک عمدہ اور بہتر انداز میں آپ کے سامنے لائے گی۔ اس سلسلے میں آپ کی جانب سے دیے جانے والے مشورے اور آپ کی آرا کا ساتھ بھی رہے گا۔
[embedyt] https://www.youtube.com/embed?live=1&channel=UC6JWGJ20rLxMS_bqffsyMhw[/embedyt]
[embedyt] https://www.youtube.com/embed?listType=playlist&list=UULylCNhXzU_MCSUQGvgzz7A&layout=gallery[/embedyt]