آپریشن

محمد احسن قریشی

حامد: یار! ہمارے علاقے میں سپیرے نے مستقل ڈیرہ ڈال دیا ہے، خدارا ہماری جان چھڑوا دو ۔

میں نے پوچھا، کیا اب بھی وہ سانپ پکڑنے کے بہانے گھروں میں گھس جاتا ہے؟

حامد: ہاں، وہ سانپوں کے بہانے علاقے میں اپنے قیام کی مدت میں توسیع کروا لیتا ہے، توسیع نہ دو توسانپوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ اسنے اس مقصد کے لیۓ بھی سانپ پالے ہوۓ ہیں۔

میں نے پوچھا ”پالتو سانپوں کے بےقابو ہوجانے پر سپیرا کیا کرتا ہے؟“

حامد: آپریشن! ردالفساد اور ضرب عضب جیسے آپریشن کرتا ہے۔