بدروح
محمد احسن قریشی
سویرا کہنے لگی، دونوں بستیوں کے بچے بہت نادان ہیں۔
میں نے سوال کیا، کیا وہ اب بھی بدروحیں بلانے والے کھیل کھیلتے ہیں؟
ہاں! ان کم عقلوں کو معلوم نہیں کہ اس روحِ خبیثہ نے جس بستی میں ڈیرے ڈالے ہیں وہاں برسوں فقط انسانیت کی سسکیاں سنائی دیتی ہیں، سویرا نے جواب دیا۔
میں نے پوچھا، ویسے اس روحِ خبیثہ کا کوئی نام تو ہوگا؟
جنگ! اس بدروح کا نام جنگ ہے، سویرا نے کہا۔