محمد احسن قریشی
شاکا: تم نٸے پاکستان میں ہاتھ منہ پر رکھے کیوں بیٹھے ہو؟
”میں جلد کسی وڈیرے، جاگیردار، حوالدار یا ”ادارے“ کے ہاتھوں قتل یا لاپتہ کر دیا جاؤں گا“، کاکا کے چہرے پہ پریشانی واضح تھی۔
شاکا: تمھیں ایسا کیوں لگتا ہے! کیا تم کسی جرم کے مرتکب ہوۓ ہو؟
نہیں! میں ایک خطرناک کام کرنے لگا ہوں، کاکا نے کہا۔
شاکا: کیا تم جوہری ہتھیار بنا رہے ہو؟
نہیں! پر میں پاکستان میں ممنوع ایک کام کرنے لگا ہوں، کاکا بولا۔
شاکا: تم ایسا کونسا ممنوع کام کرنے لگے ہو؟
”میں سوال کرنے لگا ہوں“، کاکا نے جواب دیا۔