خان باچا
محمد احسن قریشی
کیا آپ اس عمر میں پینشن کے حصول یا اضافے کے لیےسراپا احتجاج ہیں ؟ پریس کلب کے باہر بزرگ سے میں نے جاننا چاہا۔ نہیں! اپنے بیٹے خان باچا سے ملنے کے لیے بزرگ بولے۔ آپ کا بیٹا کہاں ہے ؟ میں نے سوال کیا۔
میرا بیٹا نو سال سے حراست میں ہے زندہ ہے یا مردہ مجھے علم نہیں، بزرگ نے جواب دیا۔ اس نے کسی جرم کا تو ارتکاب کیا ہوگا؟ میں نے پوچھا۔
نہیں ! وہ تو ذہنی بیمار ہے میرے پاس ڈاکٹر کا تصدیق نامہ ہے۔ایک ذہنی بیمار کو کون نے حراست میں لے سکتا ہے؟ میں بولا۔غنڈے “وردی میں ملبوس غنڈے ” بزرگ نے بتایا۔