دستور
محمد احسن قریشی
باجوہ: میں کچھ عرصے سے بہت پریشان ہوں تم میری مدد کرو۔
سویرا: پریشانی کیا ہے؟
باجوہ: میں جو آوازیں دوران خواب سنتا ہوں، بیدار ہو کے شہر کی دیواروں پر بھی وہ ہی درج دیکھتا ہوں۔ لوگوں سے ملتا ہوں تو ان کے خاموش چہروں سے بھی وہی الفاظ پڑھتا ہوں۔
سویرا: کیسے الفاظ؟
باجوہ: یہ جودہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے
سویرا: بہت نازک صورت حال ہے البتہ ایک پیر صاحب تمہاری مدد کرسکتے ہیں لیکن تمھیں ان کی بعیت اور مکمل تابع داری کرنا ہو گی۔
باجوہ: اچھا! پر پیر صاحب کا نام کیا ہے؟
سویرا: دستور! دستور پاکستان۔