شناخت
محمد احسن قریشی
سویرا: ملک کے تمام حصّوں سے “حقوق دو” کی صدائیں آرہی ہیں۔
عظیم: ہاں! ریاست کو ان آوازوں کو سنجیدگی سے سنا ہوگا۔
سویرا: مسائل تو تمھاری قوم کے بھی کم نہیں۔
عظیم: ہاں ہم پر تو کوٹہ سسٹم کی مار ہے۔
سویرا :اب تمہاری قوم کو بھی اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔
عظیم :لیکن حقوق کی جدوجہد کے ساتھ ہمیں ایک اور غرض کی خاطر بھی میدان عمل میں آنا ہوگا۔
سویرا :کس غرض کی خاطر؟
عظیم : شناخت! مہاجر شناخت کو تسلیم کروانے کی خاطر۔