عمران خان

محمد احسن قریشی

عمران : میں آج بہت خوش ہوں میری محنت رنگ لے آئی۔

میں نے کہا: ہاں! انتخابی دوڑ میں تم سب سے آگے رہے۔

عمران : بلکل! میرے مقابلے میں تجربےکار کھلاڑی تھے پر تمام کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

میں نے کہا : “تمہاری کامیابی کا تو مجھے یقین تھا۔‘‘

عمران : مجھے میری محنت اور عوام کے ووٹوں نے فتح دلائی۔

میں نے پوچھا: “کیا اپنی صلاحیت اور عوام کے اعتماد کے علاوہ بھی کسی شے نے دوڑ جیتنے میں تمھاری مدد کی؟‘‘

عمران : بوٹ! میرے عسکری بوٹ نے میری مدد کی۔