فریب

محمد احسن قریشی

ہمیں کوئی کیا دھوکا دیگا ہم تو خود فریب میں مبتلا ہیں، اسکول کے پاس سے گزرتے ہوئے سویرا بولی۔

تمھیں ایسا کیوں لگتا ہے؟، میں نے سوال کیا۔

اسکول کی دیواروں پر لکھی تحریروں سے مجھےاپنی قوم کے قول و فعل کے تضادات کی شدت کا اندازہ ہوا، سویرا نے بتایا۔

دھول مٹی اور پان کی پچکاریوں سے آلودہ اسکول کی دیواروں پر تم نے ایسا کیا پڑھ لیا؟، میں نے پوچھا۔

’’صفائی! صفائی نصف ایمان ہے“، سویرا نے جواب دیا۔