لَا إلٰهَ إلَّا الله
محمد احسن قریشی
وقاص: ملک میں نیو مارشل لاء نافذ ہے،وہ خود پر کسی قسم کی تنقید برداشت نہیں کر رہے۔
عاطف: بالکل! کچھ روز قبل گل بخاری بھی لاپتہ کر دی گئیں تھیں۔
وقاص: تو بہتر ہے کہ تم بھی اپنی زبان کو لگام اور قلم کو آرام دو۔
عاطف: پر جس دور میں حق گوئی مشکل ہو اس دور میں حق گوئی لازم ہے۔
وقاص: ان کے مظالم پر تو نامور صحافی خاموشی اختیار کرتے ہیں تم کیوں بولتے ہو اور تمھارا قلم کیوں لکھتا ہے۔
عاطف: کیونکہ میں اقرار کر چکا ہوں۔
وقاص: کس چیز کا اقرار؟
عاطف: لَا إِلٰهَ إِلَّا ٱلله کا اقرار