مثبت رپورٹنگ
وقاص احمد
لفافہ پہلی مرتبہ “پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قومی بچت اسکیم کے منافع میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بیوائیں، غریب اور پنشنرز جھولیاں اٹھا اٹھا کر عمران خاں کو دعائیں دے رہے ہیں۔” اہلیان یوتھ: “واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈراور یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب! تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا” لفافہ دوسری مرتبہ “خاں صاحب کے بڑے اقدام، گھر بیٹھ کر سودی منافع کھانے والوں کا دور ختم، سود کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم، ریاست مدینہ کی طرف ایک اور قدم:اہلیان یوتھ: “واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا۔”
لفافہ پہلی مرتبہ “جی آئی ڈی سی کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل۔ خاں صاحب نے انڈسٹری کے نمائندوں کی باتیں غور سے سنیں۔ انڈسٹری کے ذمہ واجب الادا قرضے معاف۔ ریلیف عوام کو ملے گا۔ یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتی ہے ذہانت” اہلیان یوتھ: واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا” لفافہ دوسری مرتبہ “خاں صاحب کی رب کے حضور دعائیں رنگ لائیں۔ اللہ کا کرم ہوا پاکستان پر۔ خاں صاحب کی ان تھک محنت اور زبردست حکومتی پیروی کے باعث حکومت جی آئی ڈی سی کا کیس سپریم کورٹ میں جیت گئی۔ کمپنیاں اپنے واجب الادا ساری رقوم ادا کریں گی۔ پاکستان کو اربوں کا منافع” اہلیان یوتھ: “واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا۔”
لفافہ پہلی مرتبہ “عوام کو زبردست ریلیف۔ عمران خاں نے پٹرولیم مصنوعات کی عالمی لیول کی کمی کا ریلیف عوام کی طرف موڑ دیا۔ تاریخ میں پہلی دفعہ اتنا بڑا ریلیف۔ عوام خوشحال ہیں، صعنتیں نہال ہیں، تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز لڈیاں ڈال رہے ہیں۔ مہنگائی میں زبردست کمی”. اہلیان یوتھ: واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا”. لفافہ دوسری مرتبہ پٹرول پمپس بند ہونے سے پیدا ہونے والا پٹرول بحران نہایت خوش اسلوبی سے حل۔ وزیراعظم نے بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے فوری طور پر پٹرول کی قیمت میں یکمشت 26 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا۔ تمام پٹرول پمپس کھل گئے۔ عوام ایک بار پھر خوشی سے نہال” اہلیان یوتھ: “واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا۔”
لفافہ پہلی مرتبہ “خاں صاحب خطے میں امن کے پیامبر بن گئے۔ بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ۔ پوری دنیا کی نظر پاکستان کے وزیراعظم پر ہے” اہلیان یوتھ: واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا”. لفافہ دوسری مرتبہ “خاں صاحب نے بھارت کے خلاف انتہائی محب الوطن اور سخت مؤقف اپناتے ہوئے مودی کو ہٹلر اور چھوٹا آدمی کہہ دیا” اہلیان یوتھ: واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، “یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا۔”
لفافہ پہلی مرتبہ “خاں صاحب نے ترین اور خسرو سے اپنی دوستی کا لحاظ نہ رکھتے ہوئے پاکستان کے مفاد میں اس مافیا کو تن کر رکھ دیا” اہلیان یوتھ: واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا” لفافہ دوسری مرتبہ “خاں صاحب نے شوگر اور آٹا کمیشن کی تحقیقات کو مذید تحقیقات کے لیئے بھجوا دیا، “معاملہ گول”۔” اہلیان یوتھ: “واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا۔”
لفافہ پہلی مرتبہ “خاں صاحب نے روپے کی قیمت گرنے کی بنیادی وجوہات ، حکمرانوں کی کرپشن، قرضوں میں اضافے کی وجہ کو قرار دیا ہے۔ مزید برآں یہی وجوہات آئی ایم ایف کی غلامی اور معیشت کی تباہی کی بھی ہیں۔” اہلیان یوتھ: “واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا”۔ لفافہ دوسری مرتبہ “خاں صاحب نے روپے کی قیمت میں زبردست کمی کرکے ایک دور رس اور شاندار فیصلہ کر دیا۔ ایکسپورٹرز خوشی سے نہال” اہلیان یوتھ: “واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا۔”
لفافہ پہلی مرتبہ “پاکستان اور سعودیہ کے تعلقات کا نیا دور شروع۔ خاں صاحب نے روایتی روکھی سفارت کاری بالائے طاق رکھ کر کراؤن پرنس کی گاڑی ڈرائیو کی۔ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوطی کی نئی بلندیوں پر۔ فوج اور حکومت سعودیہ سے تعلقات کے بارے میں ایک پیج پر۔ سعودیہ نے پاکستان کے لیئے شاندار پیکج کا اعلان کردیا۔ لاکھوں پاکستانیوں کی نوکریاں، آئل گیس شعبے میں سرمایہ کاری اور اربوں ڈالر کا ادھار تیل۔ یہ سب بلاشبہ ایماندار قیادت کی بدولت ہوا۔” اہلیان یوتھ: “واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا۔” لفافہ دوسری مرتبہ “حکومت نے واضح کردیا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم سعودی غلامی سے باہر نکلیں۔ اگر کوئی کشمیر کے مؤقف پر ہمارا ساتھ نہیں دیتا تو ہم بھی اس کا ساتھ نہیں دیں گے۔ پاکستان نے واضع کردیا کہ ادھار تیل دے کر اس کے اصولی مؤقف کو بائی پاس نہیں کیا جاسکتا۔” اہلیان یوتھ: “واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا۔” لفافہ تیسری مرتبہ “دفتر خارجہ کے سعودیہ کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات کے بعد “قوم کے باپ” فوری طور پر سعودی شاہی دربار حاضری دینے گئے ہیں تاکہ بیانات کی تندی کا اثر زائل کیا جاسکے۔ جملہ عام عوام کو ہدایت ہے کہ تا حکم ثانی سعودی عرب ابھی بھی ہمارا برادر اسلامی ملک/ آقا ہے۔ ان کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔ ہاں اگر وہ ہماری مدد نا کرنا چاہیں تو یہ ان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے۔” اہلیان یوتھ: “واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا۔”
لفافہ پہلی مرتبہ “وزیراعظم نے آٹے چینی اور ادویات کی قیمت میں 20٪ اضافے کا نوٹس لے کر ثابت کر دیا کہ ہمارا وزیراعظم قوم کے دردمند اور نبض شناس ہیں۔” ” اہلیان یوتھ: “واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا۔” لفافہ دوسری مرتبہ “آٹے چینی اور ادویات کی قیمت میں 50٪ اضافہ۔ وزیراعظم نے سخت نوٹس لے لیا۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان۔” ” اہلیان یوتھ: “واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا۔” لفافہ تیسری مرتبہ “آٹے چینی اور ادویات کی قیمت میں 100٪ اضافہ۔ وزیراعظم نے آئی ایس آئی اور اپنی زیر نگرانی ایک طاقتور کمیشن کا اعلان کردیا۔ اب کی بار کوئی بچ نہیں پائے گا۔ “ہن سب پھڑے جاون گے! “” اہلیان یوتھ: “واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا۔” لفافہ چوتھی مرتبہ ” کمیشن کی رپورٹ آگئی۔ ذمہ داروں میں جہانگیر ترین سمیت وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کے قریبی دوستوں کے نام لیکن بہادر کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے۔ پاکستان کے خاطر دوستوں کو بھی قربان کردے گا۔ مافیا ابھی بھی قیمتوں میں مذید اضافہ کر رہا ہے۔” اہلیان یوتھ: “واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا۔” لفافہ پانچویں مرتبہ “وزیراعظم پاکستان نے اپنے انٹرویو میں جہانگیر ترین کے لیئے اپنے دل میں موجود محبت کا اعتراف کر لیا۔ وزیراعظم ان کا ذکر کرتے ہوئے شدید دکھی دکھائی دئیے۔ جہانگیر ترین کو معصوم قرار دیا۔ جہانگیر ترین کے بغیر پی ٹی آئی ادھوری ہے۔ دونوں دوستوں میں دوریاں پیدا کرنے والے حاسد جل بھن گئے۔ دوسری طرف چینی کی قیمت 110 روپے کلو تک پہنچ گئی۔” اہلیان یوتھ: “واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا۔”
اے میرے عزیز ہم وطنو! تسی بس ویکھدے جاؤ! ایک دن آئے گا جب خاں صاحب پاکستان کے ایٹمی ہتھیار چوک میں رکھ کر بیچیں گے۔ پاکستان کو پلاٹ پلاٹ کر کے ملک ریاض کو بیچ دیں گے۔ پاکستان کے حصے کا کشمیر انڈیا کے حوالے کردیں گے، ڈالر 1000 روپے کا اور پٹرول 2000 روپے لیٹر کر دیں گے لیکن خاں کے عشق میں مست، مجذوبوں کی طرف سے ایک ہی آواز آئے گی۔ “واہ واہ! واہ واہ! خاں صاحب اللہ کا احسان ہیں پاکستان پر، یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے وژن، خاں صاحب تسی تن کے رکھو! شکر ہے ہمیں ایماندار لیڈر نصیب ہوا۔