محکمہء زراعت
محمد احسن قریشی
سویرا : تمہاری پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
نواز: بالکل اور ہمارے کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سویرا : کیا تم اب بھی وطن واپس آرہے ہو؟
نواز: اگر نہ آیا تو محکمہ زراعت میرے سیاسی کھیت کو بنجر کر دیں گے۔
سویرا: لیکن یہ محکمہ زراعت والے تمھیں سنڈی کی طرح ختم کیوں کرنا چاہتے ہیں؟
نواز: کیونکہ میں ان کی پسندیدہ فصل کی مزید کاشت کے حق میں نہیں تھا۔
سویرا: کون سی فصل؟
نواز:دہشت شدت اور انتہاپسندی کی فصل۔