نعرے
محمد احسن قریشی
صولت، بےشک ہمیں حق پرست کے نام پر شخصیت پرست بنایا گیا پر ہم پر ریاستی مظالم بھی ہو رہے ہیں۔
عظیم، ہاں کوٹہ سسٹم لگا کر، تمہاری آبادی کم دیکھا کر اور فوجی آپریشن کرکے تمھیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔
صولت، ایک جانب سیکورٹی ادارے ہمیں آنکھیں دیکھا رہے ہیں تو دوسری جانب صوبائی حکومت ہم پر گدھ کی طرح منڈلا رہی ہے۔
عظیم، ان مظالم کے خلاف تمہارے تعلیم یافتہ نوجوان کیا کر رہے ہیں؟
صولت، نعرے! جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے کہ نعرے لگا رہے ہیں۔