پی پی پی کی صوبائی حکومت کہاں ہے؟

ایک سندھی خاتون کی جانب سے (سندھی زبان میں) ایک ویڈیو متبادل تک پہنچی۔ یہ ویڈیو آپ کے ساتھ بانٹے کا بنیادی مقصد اس جانب توجہ دلانا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=dVIFuDj35W4

اپنی ویڈیو میں اپنا نام تنویر آجرو بتاتی یہ خاتون کہہ رہی ہیں کہ سندھ میں درجنوں افراد لاپتا ہے اور ان کے اہل خانہ کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ اس خاتون کے مطابق پی پی پی کی قیادت اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیروں پر ہونے والے مظالم پر تو بھرپور انداز سے بات کر رہے ہیں مگر خود سندھ کے اندر ملکی سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں ہلاک اور گم شدہ ہونے والے سندھیوں کے معاملے میں مکمل خاموش ہیں۔ اس خاتون کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اس انداز کی خاموشی پی پی پی کی قیادت اور صوبائی حکومت کا ایک نہایت بھیانک فعل ہے۔