کاروبار

محمد احسن قریشی

سویرا ! تم مستقبل میں کیا بننا چاہتی ہو ؟ عاطف نے اسکول کی الوادعی تقریب میں پوچھا۔
میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں، سویرا نے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
کیا تم انسانیت کی خدمت کرنے کا ارادہ رکھتی ہو؟عاطف نے متجسس ہو کر جاننا چاہا۔
جی ہاں، میں ڈاکٹر ادیب رضوی سے متاثر ہوں، سویرا فخریہ انداز میں بولی۔
تمہارا مستقبل کا کیا ارادہ ہے ؟سویرا نے جواب دیتے ہی سوال کیا۔
مستقبل میں سیمنٹ، کارن فلیکس، فلموں، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں،ہاؤسنگ پروجیکٹس، بینکس سمیت تمام کاروبار کرنا چاہتا ہوں، عاطف نے اسے بتایا
اچھا تو تم فوجی جرنیل بننا چاھتے ہو، سویرا فوراً پہچان کر بولی۔