ہلاکت
محمد احسن قریشی
آج تمہاری سالگرہ کے دن بھی تمہارے چہرے پر اداسی کیوں ہے, کاکا نے مجھ سے دریافت کیا۔
میرا دوست شاکا گر کر مر گیا ہے، میں نے افسردہ لہجے میں جواب دیا۔
لیکن وہ تو زندہ ہے اور ہنستا مسکراتا دِکھائی دے رہا ہے ،
کاکا نے حیرانگی سے کہا۔
مگر میرے لیۓ وہ گر کر ہلاک ہو چکا ہے، میں نے یقین سے کہا۔
آخر کس جگہ سے گر کر ہلاک ہوا ہے تمہارا دوست کہ تم اسے مردہ کہہ رہے ہو اور باقیوں کے لیۓ وہ ابھی بھی زندہ ہے ,
کاکا نے حیرانگی سے پوچھا ؟
نظروں سے! میری نظروں سے گر کر ،میں نے وضاحت کی۔
(متبادل مختلف موضوعات پر متنوع خیالات اور نکتہ ہائے نگاہ سے ماخوذ ہے۔ کسی مصنف کی رائے سے متبادل کا متفق یا نا متفق ہونا ضروری نہیں۔)