احتجاج
محمد احسن قریشی
سسّی: کراچی پریس کلب کے سامنے تم لوگ کیا کررہے تھے کہ انہوں نے مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا؟
سچل: ہم بھوک ہڑتالی کیمپ میں جبری طور پر گمشدہ کارکنان کی بازیابی کے لیئے احتجاج کررہے تھے۔
سسّی : یہ تو تمھارا جمہوری حق ہے۔ پر سنا ہے انہیں تم لوگوں کی جانب سے لگائے گئے نعرے پر غصّہ تھا۔
سچل: ہاں! اور انہوں نے ہمارے نعرے کو اپنے عمل سے سچ ثابت کردیا۔
سسّی: کونسا نعرہ؟
سچل: “یہ جو دہشت گردی ہے اسکے پیچھے وردی ہے, یہ جو ماراماری ہے اسکے پیچھے وردی ہے”۔