بندر
محمد احسن قریشی
کیا تم اب بھی بولنے اور لکھنے سے نہیں ڈرتے؟
ڈاکٹر پروفیسر حسن ظفر عارف کے مبینہ قتل ہونے کے بعد اس نے پوچھا؟
نہیں اب میں بولنے سے کتراتا ہوں اور قلم اٹھاتے ہی خود کہ اٹھا لیے جانے کے خوف سے خائف ہو جاتا ہوں، میں نے دھیمے لہجے میں اعتراف کیا۔
تو پھر انسان بن جاؤ، اس نے مشورہ دیا۔
انسان ہی تھا اب جانور بنے کی کوشش کر رہا ہوں، میں بولا۔
کون سا جانور ؟ اس نے مسکرا کے پوچھا۔
بندر، کرم چند موہن داس گاندھی کا بندر، میں نے جواب دیا۔