زیادتی

محمد احسن قریشی

اعداد و شمار میں مستقل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، وہ اخبار پڑھتے ہوئے بولا۔ ہمارا بھی اب شمار امریکا اور انڈیا کے ساتھ کیا جانے لگے گا، اقوام متحدہ سمیت عالمی میڈیا بھی اب پاکستان کی مثالیں دیا کرے گا، اس نے مزید بتایا۔

یہ تو خوشی کی بات ہے پر، تمہارا لہجہ افسردہ، آنکھیں نم اور سر خم کیوں ہو گیا؟ میں نے پریشان ہو کر سوال کیا۔ اس نے میری طرف دیکھا پر کچھ جواب نہ دیا۔

پر ہمارا شمار انڈیا اور امریکا کے ساتھ کس شعبے میں ہو گا؟ میں نے دوبارہ پوچھا۔ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور مشقت کے شعبے میں، وہ وضاحت کرتے ہوئے بولا۔