قیادت

محمد احسن قریشی

سویرا: الطاف، نواز اور زرداری جیسے سیاسی مداری عوام کو ذہنی غلام بنا رہے ہیں۔

زینب: ہاں! ایسے رہنما ہوں تو حادثات ہی رونما ہوتے ہیں۔

سویرا: سیاستدان آزمودہ اور نظام فرسودہ ہے اور عوام کی سوچ بیہودہ ہو گئی ہے لیکن عوام کے پاس ان رہ زنوں کا کوئی متبادل بھی تو نہیں۔

زینب: بیشک مسائل بے شمار حکم ران بدکار اور اداروں کا کردار بدبودار ہے البتہ نجات کا طریقہ موجود ہے۔

سویرا: کیسا طریقہ؟

زینب: ہمیں اپنے علاقوں سے نئی قیادتیں سامنے لانا ہوں گی، جو دستور میں رہ کر ظلم اور جبر کا مقابلہ کر سکیں۔

سویرا: کیسی قیادت؟

زینب: پشتین! منظور پشتین جیسی قیادت