مولوی
محمد احسن قریشی
سویرا، چین میں مسلمانوں کا مذھب جبری طور پر تبدیل کروایا جا رہا ہے۔
ہاں! وہاں لاکھوں مسلمان اصلاحی مراکز کے نام پر زندانوں میں قید ہیں، مولانا بولے۔
سویرا، تو آپ کشمیری مسلمانوں کی طرح ایغور مسلمانوں کے حق میں کیوں نہیں بولتے؟
ہمیں ابھی اس کا حکم نہیں ملا، مولانا نے وجہ بتائی۔
سویرا، لیکن خالق کا تو حکم ہے کہ ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہو۔
ارے! ہم خالق کہ نہیں مخلوق کے احکامات کے منتظر ہیں، مولانا نے کہا۔
سویرا، احکامات! مگر کس مخلوق کے احکامات؟ مخلوق!
’’خلائی مخلوق‘‘ کے احکامات، مولانا نے جواب دیا۔