متبادل کا آغاز 16 دسمبر سے

16 دسمبر کا دن پاکستانی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے۔ اس دن ایک طرف تو ہم سقوطِ ڈھاکا جیسے بھیانک سانحے سے دوچار ہوئے اور دوسری جانب اسی روز پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں ہونے والی دہشت گردی نے خون ریزی کی ایک نئی داستان رقم کر دی۔ اس واقعے میں علم کے حصول کی نیت سے گھر سے اسکول جانے والے بچوں کو مادرِ علمی کی گود میں موت کی نیند سلا دیا گیا۔ متبادل ان بچوں کو سلام پیش کرتے ہوئے۔ اپنا آغاز اس عزم سے وابستہ کر رہا ہے کہ ہم اپنے بچوں کے ایک بہتر مستقبل کے لیے پوری سچائی اور بے باکی سے آواز اٹھائیں گے اور اپنی قوم کے ہر ہر طبقے تک پہنچیں گے۔