میں پی ٹی آئی کو ووٹ کیوں دوں؟

رضاالحق داراپور

میرا تعلق نا تو پی ٹی آئی سے ہے نا ن لیگ سے۔ میں نے اشارہ کرنے کی جسارت کی ان لوگوں کے تضادات کی جو کہتے کچھ اور ہیں اور کرتےکچھ اور۔ لیکن ہمارے انصافی بھائیوں نے عمران خان کی خاطر میرے ذاتی تعلقات تک کا لحاظ نہ کیا اور  میری توہین کرنا شروع کر دی۔ یہ جانے بغیر کہ میں درست ہوں کہ نہیں۔ بس تعلقات اور دوستی کا معیار عمران خان ہوا۔ اگر کل تک میں عمران کا وکیل تھا، تب ان کی آنکھ کا تارہ تھا لیکن جیسے ہی میں نے مقدس گائے کی حقیقت بیان کرنا شروع کی دوست لوگ لٹھ لے کے پیچھے پڑ گئے۔ میں صرف کہنا یہ چاہتا تھا کہ کیا عمران خان اپنے عام کارکنوں سے نفرت نہیں کرتا؟ کیا عام کارکن جیسے ہی اس سے مَس ہوتا تو فوراً ایک نفرت بھری نگاہ اور زور دار کہنی یا مُکہ نہیں پڑتا؟

میں کہنا یہ چاہتا تھا کہ کیا عمران خان نے ریحام اور  بشریٰ کے معاملے پہ پہلے جھوٹ نہیں بولا؟ میں کہنا چاہتا تھا کیا پرویز خٹک کرپشن نہیں کر رہا؟ میں پوچھنا یہ چاہتا تھا کیا صحت کی سہولیات کے پی کے کی بہتر ہیں یا پنجاب کی؟ میرا سوال تھا کہ کیا عمران اسد قیصر کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتا تھا تب پرویز خٹک نے اپنے ساتھ کثیر تعداد میں ن لیگی اے این پی اور جے یو آئی ایف کے ایم پی ایز کو کی نہیں ملایا تھا؟ کیا عمران خان پرویز خٹک کی کرپشن کے آگے اسی لیے بے بس ہے؟

کیا قومی لیڈر کہلوانے والے میں اسی طرح کی بچگانہ خصوصیات ہیں کہ متعدد شادیاں کرنے کے باوجود بھی وہ ان کے ساتھ کیوں گزارہ نہیں کر سکا؟ میرا سوال تھا کیا عمران میں پرکھنے صلاحیت صفر ہے؟ میں کیوں ووٹ دوں تحریک انصاف کو جب کہ میرے شہر میں اسی کا ریجنل صدر ن لیگ کو سپورٹ کرنے کے لیے کسی مضبوط سیاستدان کو ٹکٹ کے راستے میں رکاوٹ ہیں؟ میرٹ کا نعرہ لگانے والی پارٹی نے کیوں شیری مزاری اور عائشہ گلالئی کو مخصوص سیٹ پہ ایم این اے بنایا جب کہ فوزیہ قصوری جیسی کو نظرانداز کیا؟ میرا سوال ہے کہ محمود الرشید نے کیوں پنجاب میں دوستانہ اپوزیشن کھیلی؟

میرے ایسے سوالوں پہ اگر کسی کو تکلیف ہے تو وہ بیوقوف ہے کیوں کہ حقیقت کا علم ہونے کے باوجود بھی ہم اگر پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے کے پیچھے لگ گئے تو ہمارہ اللہ ہی حافظ ہے۔ اگر میرے دوست مجھے گالیاں بھی دیں گے، اس پوسٹ پہ تو میں وعدہ کرتا ہوں میں ان کی دوستی تب بھی نہیں چھوڑوں گا۔ لیکن یہ یہ سچ کا سفر اب جاری رہے گا۔