وانا 

محمد احسن قریشی

منظور : سنا ہے کہ دہشتگردوں نے تمہارے کیمپ سے کچھ ہی فاصلے پر پی ٹی ایم کے کارکنان پر گولیاں برسائیں؟
غفور: ہاں! وہ کب اور کہاں سے آکر حملہ کر گۓ ہمیں معلوم ہی نہیں ہوا۔
منظور : پر تم تو کہتے ہو کہ ہماری نظریں سب پر ہیں ؟ حملے کے نتیجے میں پانچ شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
غفور : بلکل! ہم دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی ہیں۔
منظور :اچھا! جب حملہ ہو رہا تھا تب تمہاری نظریں کہاں پر تھیں؟
غفور اکاؤنٹس! پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر