وزیراعظم
محمد احسن قریشی
عمران: مقبوضہ کشمیر کے حالات پر مجھے تشویش ہے۔
سویرا: ہاں! وہاں فوجی جارحیت جاری ہے۔
عمران: تاریخ گواہ ہے جب بھی فوج شہری علاقوں جاتی ہے انسانی حقوق پامال ہوتے ہیں۔
سویرا: بلکل کراچی بلوچستان اور خیبر پختونخواہ اس کی مثال ہیں،جبری گمشدگیاں مسخ لاشیں وہاں کا معمول ہیں۔
عمران: کاش میں مہاجر،بلوچ ،پختون اور سندھی مظلومین پر ظلم روکوا سکتا۔
سویرا: تم وزیراعظم بننے والے ہو وزارت ملتے ہی مظالم روکنے کا حکم دے دینا۔
عمران: میرے حکم نامے سے کچھ نہیں ہوگا۔
سویرا: لیکن کیوں؟
عمران: کیونکہ میں وزیراعظم بن رہا ہوں چیف آف آرمی اسٹاف نہیں۔