پشتین

محمد احسن قریشی

تمہاری آواز ہمارے لیے بدنامی کا سبب بن رہی ہے، غفور نے منظور سے شکوہ کیا۔
میرے آٹھ ہزار لوگ لاپتا، لاکھوں در بدر باقی روزانہ تحفظ کے نام پر تذلیل کا شکار ہیں اوراس پر میرے احتجاج کرنے سے تم ناراض ہو رہے ہو منظور بولا۔
یہ لوگ دہشت گردی میں ملوث ہیں، غفور نے بتایا۔
عبدالغفارخان غدار،ملالہ ایجنٹ، مشال گستاخ، نقیب دہشت گرد کیا تمہیں ہم میں سے کوئی تعلیم یافتہ یا محب وطن بھی نظر آتا ہے؟ منظور نے جاننا چاہا۔
ہاں! لیاقت علی عرف حکیم اللہ محسود، غفور نے کچھ دیر خاموشی کے بعد جواب دیا۔