پناہ گزین
محمد احسن قریشی
سویرا، جب تم اپنی شناخت کی بات کرتے ہو تو تمھیں پاکستانی بننے کا درس کیوں دیا جاتا ہے؟
عظیم ، یہ لوگوں کی کم علمی اور قومی تعصب ہے.
سویرا، وہ کیسے؟
عظیم، مہاجر بھی خود کو اسی طرح مہاجر اور پاکستانی سمجھتے ہیں جس طرح یہاں بسنے والی دیگر قومیں۔
سویرا، لیکن مہاجر تو تمھاری سیاسی شناخت تھی؟
عظیم ، ہاں، پر اب یہ ہماری قومی شناخت بن چکی ہے۔
سویرا، مہاجر شناخت سے قبل تم کس نام سے پکارے جاتے تھے؟
عظیم : پناہ گزین، مکڑ ، تلیر جیسے ناموں سے۔