کشمیر

محمد احسن قریشی

کیا تم واقعی جاننا چاہتے ہو کہ وہاں کیا ہو رہا ہے؟ اس نے گھورتے  ہوئے پوچھا۔

ہاں، میں وہاں پر ہونے والے مظالم پر لکھنا چاہتا ہوں، میں نے اسے بتایا۔

وہاں حکومت پالیسی  اور محافظ کی گولی  ہمارا استحصال کر رہی ہیں، اس نے کہا۔

مذہب کے نام پر انتہاپسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے، تحریر اور تقریر کا جواب گولی اور گالی سے دیا جاتا ہے، عورتوں اور بچیوں کی عزتیں تک محفوظ نہیں ہیں، اسکول اور کالج فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کرتے ہیں، وہ مزید بولا۔

تم میرا سوال غلط سمجھ بیٹھے، میں نے اسے ٹوکا، میں کراچی یا بلوچستان کے نہیں مقبوضہ کشمیر کے حالات جاننا چاہتا ہوں، میں نے مزید وضاحت کی۔