یوٹرن
محمد احسن قریشی
سیاسی میدان میں شمولیت اور لاتعلقی کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے، سویرا خبرنامہ سن کر بولی، عامر بھی عمران کے قافلے میں شامل ہو چکے، میں نے سویرا کو اطلاع دی۔
ہاں!ان دونوں مسافروں کو راستہ بتانے والا سارجنٹ ایک ہی ہے، سویرا نے طنزیہ انداز میں بتایا۔ مگر عامر تو عمران کواکثر شدید تنقید کا نشانہ بناتے تھے، میں بولا۔
عمران کے ساتھی بھی عامر کی شمولیت سے خوش نہیں، سویرا نے مجھے آگاہی دی۔ کیا سارجنٹ کے اشارے کے علاوہ بھی ان میں کوئی چیز مشترک ہے؟ میں نے سوال کیا۔
U-TURN ! U-TURN لینے کی عادت، سویرا نے جواب دیا۔