عینک
محمد احسن قریشی
تمہاری قریب کی نظر خراب ہو چکی ہے، میں نے اُسے رپورٹ پڑھ کر سنائی۔
وہ کیسے ؟ پر مجھے تو تمام چیزیں واضح نظر آتی ہیں، وہ حیران ہو کر بولا۔
تمھیں کشمیر میں نافذ کرفیو، فلسطین کا تباہ شدہ گھر اور میانمار کا فوجی آپریشن تو نظرآتا ہے، پر فاٹا میں نافذ کرفیو،بلوچستان کے جلتے ہوۓ گھر اور کراچی میں فوجی آپریشن دیکھائی نہیں دیتا، میں نے دلیل سے ثابت کیا۔
اس کے علاج کے لیے مجھے کیا کرنا ہوگا؟ اس نے پریشان ہو کر پوچھا۔
عینک، تمھیں اب عینک بدلنے کی ضرورت ہے، میں نے اسے بتایا۔