ایمنسٹی اسکیم
محمد احسن قریشی
سپہ سالار: میں منظور پشتین جیسی آوازوں اور ان کے نعروں سے نجات کے لیے آئیڈیا لایا ہوں، غفور نے باجوہ کی خدمت میں عرض کیا۔
باجوہ: میری پروپگینڈا بریگیڈ کے سربراہ بولو کیا آئیڈیا لائے ہو؟ ویسے بھی میں اب ان آوازوں سے چھٹکارہ چاہتا ہوں۔
ہمارے بے نامی اثاثوں کے متعلق تو دنیا ایسے بھی جان ہی چکی کیوں نہ اب ہم بھی دیگر لوگوں کی طرح انہیں ظاہر کر کے معافی مانگیں اور کلین چٹ لینے کی کوشش کر لیں، غفوربولا
باجوہ: کون سے اثاثے ؟
احسان اللہ احسان اور راؤ انوار جیسے اثاثے، غفور نے یاد دلایا ۔