کراچی 

محمد احسن قریشی

تمہاری ایئرلائن کمپنی  نے مجھے دھوکا دیا ہے، ندیم غصے سے چیختے ہوئے بولا۔

مجھے دس سال بعد واپس  اپنے شہر جانا تھا اور تمہاری ایئر لائن مجھے کہاں لے آئی ہے، ندیم مزید بولا

سر! ایسا ممکن نہیں ہے آپ نے  کراچی کا ہی ٹکٹ لیا تھا؟، ایئرلائن کمپنی  کے  نمائندہ نے بتایا۔

لیکن یہ شہر کراچی تو نہیں لگ رہا، ندیم  نے کہا

تو آپ کو یہ کیا لگ رہا ہے، نمائندے نے طنزیہ انداز میں  سوال کیا ۔

کچراچی! یہ شہر کراچی نہیں کچراچی معلوم ہوتا ہے، ندیم نے شہر کا حال دیکھ کہ  جواب دیا۔