ہمارا گاؤں نقشے سے مٹ جائے گا!

عمران احمد

میرا نام عمران احمد ہے اور میرا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل میرواہ سے ہے۔

سیلاب نے پورے ضلع میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں پی پی پی کے منسٹرز ( منظور وسان اور فضل علی شاہ) نے ہماری تحصیل کو تباہ کر دیا ہے۔ خان واہ کینال جو پانی سے بھر گیا تھا اس کو جان بوجھ کر میرواہ تحصیل میں چھوڑا گیا، کینال میں شگاف ڈالا گیا تاکہ ان منسٹرز کی ملیں اور فیکٹریز تباہی سے بچ جائیں۔ کینال میں شگاف ڈالنے کی وجہ سے تحصیل میرواہ کے گاؤں فضل آباد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ گاؤں کسی بھی قسم کی مدد  سے اب تک محروم ہے۔ ہم نے گاؤں میں فوت ہوجانے والے شخص کی لاش باہر نکالنے کے لیئے ارباب اختیار سے امداد مانگی کہ بس لاش نکالُ کر ہمیں دے دیں مگر کسی نے مدد نہیں کی۔ ہم نے پھر اپنی مدد آپ کے تحت خود چار دنوں کے بعد لاش نکالی ہے۔ 

میر واہ، خیرپور، سندھ۔

فی الحال گاؤں میں نہ بجلی ہے اور نہ انٹرنیٹ، کوئی ہماری بات نہیں سن رہا کیونکہ سب پی پی پی کے غنڈوں سے ڈرتے ہیں۔ ہمارے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے۔ ہمیں کچھ  نہیں چاہیے بس اس کینال کا شگاف بند کروا دیں۔ ورنہ یہ پانی سب کو نگل جائے گا اور ہمارا گاؤں نقشہ سے  مٹ جائےگا۔