انتخابات
محمد احسن قریشی
مراد: دیہی سندھ میں ہماری اور شہری سندھ میں تمھاری کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔
اظہار: تو اسمیں پریشانی والی کیا بات ہے؟
مراد: انتخابات سر پر ہیں اور کارکردگی کی بنیاد پرتو ہمارے اہل خانہ تک ہمیں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔
اظہار: تو پہلے کب ہم کارکردگی کی بنیاد پر اسمبلیوں تک پہنچے ہیں۔
مراد: پر اس بار ہم عوام سے کن بنیادوں پر ووٹ مانگیں گے؟
اظہار: نعرے کی بنیاد پر، ہم نعرہ لگائیں گے “حالات کی مجبوری ہے مہاجر صوبہ ضروری ہے” اور تم نعرہ لگانا ” مرسوں مرسوں سندھ نا دیسوں”۔