سینسرشپ
محمد احسن قریشی
سویرا: خلائی مخلوق پاکستان کے قومی میڈیا سے مطمئن جبکہ سوشل میڈیا پر اسے تشویش ہے۔
عمار: ہاں! قومی میڈیا سخت سینسرشپ کا شکار ہے، البتہ سوشل میڈیا آزاد ہے۔
سویرا: کیا وہ چاہتے ہیں کہ عوام محض وہ پہلو دیکھے جو وہ دیکھانا چاہتے ہیں؟
عمار: بالکل! ان کی کوشش ہے کہ ہر طرف سے سب اچھا ہونے کی صدا گونجے اور لکھاری سب چین ہی چین لکھے۔
سویرا: پر وہ میڈیا کو قابو میں کیوں رکھتے ہیں؟
عمار: کیونکہ وہ ایک بات کو خوب سمجھتے ہیں۔
سویرا : کس بات کو؟
عمار: “Control over media control over mind”