انڈیانامہ، نوپورشرما کے ساتھ

سینیئر بھارتی صحافی نوپور شرما، جو ان دونوں امریکا میں مقیم ہیں، متبادل کے لیے ایک وی لاگ سلسلہ شروع کر رہی ہیں۔ اس وی لاگ سیریز میں وہ ادب، شاعری اور ثقافت سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ سماجی معاملات اور ان خبروں پر بھی بات کیا کریں گی، جو شہ سرخیاں بنے۔

اس وی لاگ کا آغاز پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کیا جا رہا ہے اور وہ اس پہلی قسط میں نوپور شرما اپنا نجی اور پیشہ ورانہ تعارف کرانے کے ساتھ ساتھ انڈیانامہ کی بابت تفصیلات بھی آپ کے گوش گزار کر رہی ہیں۔ اس پروگرام سے متعلق اپنی آراء بھی آپ متبادل تک پہنچائیے اور ساتھ ہی ان موضوعات کی بابت بھی نوپور کو مشورے دیجیے، جن پر آپ چاہیے ہیں کہ بات ہو۔

متبادل کے اس نئے سلسلہ کا مقصد پاکستان اور بھارت کے لوگوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے گفت گو کے ٹوٹ چکے یا کم زور سلسلوں کو دوبارہ جوڑنا اور ایک دوسرے کے نکتہ ہائے نگاہ کو سننا ہے۔

نوپور ایک عمدہ صحافی، خطے کی تاریخ اور ثقافت سے نہایت باریک بینی سے آگاہ اور پاکستان کی ثقافت پر گہری نگاہ رکھنے والی شخصیت ہیں۔ متبادل انہیں خوش آمدید کہتا ہے اور دعا ہے کہ جنوبی ایشیا میں اس انداز کے افراد آگے آئیں اور نفرتوں، عداوتوں اور باہمی خلش کا خاتمہ کر کے گفت گو اور مکالمت کا ماحول پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

(متبادل ٹیم)