اقتدار
محمد احسن قریشی
میں اپنے اقتدار کے حوالے سے فکرمند ہوں، عمران نے نجومی کو بتایا۔
شہباز اور زرداری تمہاری حکومت کے لیے خطرہ نہیں، نجومی نے تسلی دی۔
تو کیا علم نجوم کے مطابق میں اپنی حکومتی مدت مکمل کر پاؤں گا؟، عمران نے سوال کیا۔
ہاں! بس ایک بات سے اجتناب برتنا ورنہ نواز کی طرح تمہارے ستارے بھی گردش میں آجائیں گے، نجومی نے تاکید کی۔
کس بات سےاجتناب؟، عمران نے پوچھا۔
سپریمیسی! سویلین سپریمیسی کی بات سے اجتناب، نجومی نے جواب دیا۔