خاموش اعلان
محمد احسن قریشی
کل الطاف حسین گرفتار ہوۓ پر شہر میں نہ گولیاں چلیں نہ ہی گاڑیاں جلیں، سویرا نے بتایا۔
صولت: فیسبک اور ٹویٹر پر بھی کوئی خاص احتجاجی مہم نظر نہیں آئی۔
تو کیا اب رینجرز نے ٹویٹ کرنے سے بھی مہاجروں کو روک رکھا ہے؟، سویرا بولی
صولت: نہیں! رینجرز میں اتنا زور کہاں، یہاں معاملہ کچھ اور ہوا ہے؟
کیا ہوا ہے ؟سویرا نے پوچھا
صولت: اس بار مہاجروں نے الطاف حسین کے ساتھ وہ ہی کیا جو الطاف صاحب ہمیشہ اپنے کارکنان کے ساتھ کرتے تھے۔
کیا؟،سویرا نے جاننا چاہا
صولت: اعلان! لاتعلقی کا خاموش اعلان