راؤ انور

محمد احسن قریشی

کیا مجرم گرفتار کر لیا گیا ہے؟

مقتول نقیب کے والد نےسوال کیا۔

وزیر نے نفی میں سر ہلایا۔

آخرزمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا؟ راؤ انور گیا تو گیا کہاں؟

نقیب کے والد نے غصے بھرے لہجے میں سوال پوچھا ۔

اطمینان رکھیں،

ہماری صوبائی حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت خفیہ ایجنسیاں راؤ انوار کے پیچھے ہیں۔

وزیر نے اطمینان کے ساتھ جواب دیا۔

نقیب کے والد مایوسی کے ساتھ بولے،

’’ہاں واقعی مجھے بھی اب ایسا ہی لگتا ہے‘‘