متحدہ قومی موومنٹ

محمد احسن قریشی

عظیم، یہ الیکشن قریب آتے ہی حقوق کا شور کیوں مچاتے ہیں جب کہ الیکشن کے بعد چپ سادھ جاتے ہیں؟

صولت، ان کا یہ ووٹ لینے کا طریقہ پرانا ہے۔

عظیم، اپنے حقوق کے حصول کے لیے تم نے متعدد مرتبہ ان ہی لوگوں کو رکن پارلیمنٹ بنایا۔

صولت، ہاں 80 کی دہائی سے میری قوم کی نمائندگی اس ہی جماعت کے پاس رہی ہے۔

عظیم، جب تم لوگ تعلیم اور روزگار کے لیے ترس رہے تھے، اس وقت یہ جماعت کیا کر رہی تھی؟

صولت،  جدوجہد، فطرے زکوة اور پلاٹ کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہی تھی۔