جشن

محمد احسن قریشی

اگست کے آغاز سے ہی شہر میں قومی پرچموں کی بہار آجاتی ہے، ’’وہ سجے ہوے کراچی کو دیکھ کر بولا‘‘۔

بالکل، ریاست کے سوتیلے سلوک کے باوجود یہاں جشن آزادی خوب جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔’’میں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا‘‘۔

پر بلوچستان میں برسوں کے مظالم کے نتیجے میں نوجوانوں کے مزاج تبدیل ہوتے جا رہے ہیں، ’’اس نے بتایا‘‘۔

اچھا تو پھر اب بلوچ نوجوان اپنے جذبات کا اظہار کس طرح کررہے ہیں؟ ’’میں نے پوچھا‘‘۔

جیکٹ! بارودی جیکٹ پہن کر اپنےجسم کے پرخچے اڑا کر، ’’اس نے جواب دیا‘‘۔